اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ، بھارت نے پاکستان کو 5-1سے ہرا دیا

منگل 12 اپریل 2016 16:44

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ، بھارت نے پاکستان کو 5-1سے ہرا دیا

ایپوہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10اپریل 2016ء ) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ نے بھارت نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد1کے مقابلے میں 5گولز سے شکست دے دی ۔

(جاری ہے)

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے جارہے ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف پہلا گول سکور کیا تاہم محمد عرفان نے پنلٹی کارنر پر گول کرکے سکور 1-1کردیا،بھارت نے 10ویں منٹ میں راوندیپ کے ذریعے ایک اور گول سکور کردیا ،تیسرے کوارٹر میں بھارت کی جانب سے سنیل نے گول کرکے ہندوستان کی برتری 3-1کی جس کے بعد تلوندر سنگھ نے بھارت کے لیے چوتھا گول کیا ۔ روپندرپال نے ہندوستان کے لیے 5واں گول کیا اور یوں بھارت نے اس میچ میں 5-1سے کامیابی حاصل کرلی ۔ اس ناکامی کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے ۔