آل راوٴنڈر شاہد آفریدی پاکستان کپ سے باہر

منگل 12 اپریل 2016 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء ) آل راوٴنڈر شاہد خان آفریدی فیصل آباد میں شیڈول پاکستان کپ میں حصہ نہیں لیں گے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے کرکٹ بورڈ کو آگا ہ کردیا ہے کہ وہ ذاتی مصروفیات کی بنا ء پر مذکورہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے پاکستان کپ 19اپریل سے یکم مئی تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جس میں پنجاب ، سندھ ،خیبر پختونخوا ،بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

جیمز ٹیلر نے 7ٹیسٹ میچز اور 27ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی اور اپنا آخری ٹیسٹ گزشتہ سال جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلا تھا۔ برطانوی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر اینڈریو سٹراس نے ٹیلر کی ریٹائرمنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ ایک بہترین کھلاڑی کا کیریئر اس طریقے سے اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :