شرجیل خان ہیں ون ڈے ٹیم میں واپسی کو تیار

پاکستان کپ میں شاندار پرفارمنس دے کر ون ڈے ٹیم میں واپسی کی کوشش کرؤں گا،شرجیل خان

منگل 12 اپریل 2016 16:42

شرجیل خان ہیں ون ڈے ٹیم میں واپسی کو تیار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء) قومی کر کٹ ٹیم کے ل اوپننگ بلے بازشرجیل خان نے کہا ہے کہ پاکستان کپ میں شاندار پرفارمنس دے کر ون ڈے ٹیم میں واپسی کی کوشش کریں گے۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرجیل خان چار میچز میں ایک سو بارہ رنز بناکر پاکستان کے ٹاپ اسکورر رہے۔ اب انھوں نے ون ڈے ٹیم میں واپسی پر بھی نگاہیں مرکوز کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

کہتے ہیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے بہت اعتماد بڑھا، اب اگلا ٹارگٹ پاکستان کپ میں شاندار پرفارمنس دے کر ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوگی۔شرجیل خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اب بھی اپنی پرفارمنس سے مطمئین نہیں،وہ اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے تھے۔چھبیس سالہ شرجیل خان نے گیارہ ون ڈے میں پاکستان کی نمایندگی کی، سترہ کی اوسط سے وہ صرف ایک سو چورانوے رنز ہی بناسکے،دو ہزار چودہ میں انھیں ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :