راولپنڈی سے ڈینگی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ہر ممکن کوششیں جا رہی ہیں، راجہ مقصود حسین
منگل 12 اپریل 2016 16:40
راولپنڈی ۔ 12 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء) یونین کونسل نمبر8 فوجی کالونی پیرودھائی کے چیئرمین راجہ مقصود حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایات پر راولپنڈی سے ڈینگی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ہر ممکن کوششیں جا رہی ہیں اور اسے عوامی تعاون سے مہم کی کامیابی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،عوام کو بھی چاہیئے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور ضلع میں ڈینگی سرویلنس کے دوران انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرپرست اعلیٰ گل خان مہمند کے ہمراہ گزشتہ روز اینٹی ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
حلقہ این اے 55 کے کوآرڈینیٹر راجہ ظفر اقبال سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔ چیئرمین راجہ مقصود حسین نے کہا کہ ڈینگی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،اس سلسلے میں عام شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے کمپنی کے افسران اور عملہ صفائی راول ٹاؤن کے چاروں سیکٹروں ،پوٹھوہار ٹاؤن کی متعدد یونین کونسلوں سمیت ٹیکسلا، گوجرخان،کلرسیداں،کوٹلی ستیاں اور مری کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے تاکہ عوام کو گندگی اور آلودگی سے بچا یا جاسکے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کا پیغام ہر شہری تک پہنچے اس کے لئے ہم بھر پور اشتہاری مہم کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام افراد اور طبقات کو اس مہم میں شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ عوام میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر ہو گا ،اور وہ بہتر انداز میں احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.