مخیر حضرات کو فروغ تعلیم کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، مقبول احمد خان

منگل 12 اپریل 2016 16:39

راولپنڈی ۔ 12 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء) مسلم لیگی رہنما و یوسی 46 کے وائس چیئرمین مقبول احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن ”پڑھو پنجاب،،بڑھو پنجاب ،،کے تحت بنیادی تعلیم ہر بچے کا حق ہے،مخیر حضرات کو جذبہ حب الوطنی کے تحت فروغ تعلیم کیلئے آگے بڑھ کر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ فیض الاسلام ہائی سکول ٹرنک بازار نیا محلہ میں مخیر حضرات کی طرف سے طلباء میں فری یونیفارم کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپرنسپل حافظ محمد عمیر طارق، ڈپٹی ہیڈ ماسٹر قاری عبدالحمید ضیائی،وائس پرنسپل ملک ناصر علی،احتشام بٹ،ناصر ایوب،رانا ندیم ظفر،راجہ ارشد،حافظ اخلاق عباسی،شیخ ارشد،شیخ بابر،حاجی جاوید پراچہ،حاجی محمد اظہر،اور حاجی شیخ زاہدسمیت دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقبول احمد خان نے کہا کہ معصوم طلباء اس ملک کا روشن مستقبل ہیں ، ہر طالبعلم کو تعلیم کے حصول کیلئے محنت کرکے اپنے والدین کی خواہشات کی تکمیل کرنا ہوگی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ہر شعبے میں ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :