Live Updates

عمران خان نے 2010ء میں زکوٰة اور خیرات کے پیسے باہر بجھوائے،آف شور کمپنی بنائی،عمران خان بتائیں زکوٰة اور خیرات کے 30کروڑ روپے سے کتنا منافع کمایا،ہمارے بچوں کے بارے سوال ہونگے تو عمران خان آپ کے بچوں کے بارے میں بھی سوال ہونگے،آپ کے بچوں کی بات ہوئی تو پھر دو کی نہیں تینوں کی بات ہوگی،پانچ پانچ سال حکومت کرنے والوں نے کشمیری عوام کو پانی کیوں نہیں دیا۔ وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا آزاکشمیر میں ورکرزکنونشن سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 اپریل 2016 16:29

عمران خان نے 2010ء میں زکوٰة اور خیرات کے پیسے باہر بجھوائے،آف شور کمپنی ..

مظفرآباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اپریل۔2016ء) :وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے 2010ء میں زکوٰة اور خیرات کے پیسے باہر بجھوائے،عمران خان بتائیں شوکت خانم کی زکوٰة اور خیرات کے 30کروڑ روپے سے کتنا منافع کمایا،ہمارے بچوں کے بارے سوال ہونگے تو عمران خان آپ کے بچوں کے بارے میں بھی سوال ہونگے،آپ کے بچوں کی بات ہوئی تو پھر دو کی نہیں بلکہ تینوں بچوں کی بات ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے دھیرکوٹ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن)کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان 1936ء سے کاروبار کررہا ہے۔نواز شریف کے کاروبار کے بارے پاری دنیا کو معلوم ہے،عمران خان جواب دیں کہ ان کا کیا کاروبار ہے۔عمران خان بتائیں شوکت خانم کی زکوٰة اور خیرات کے 30کروڑ روپے سے کتنا منافع کمایا۔پاکستان میں کینسر کے 22ہسپتال کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دریا اور چشمے ہونے کے باوجود پانی نہیں ہے،عوام قلابازیاں کھانے والوں سے ہوشیار رہیں۔پانچ پانچ سال حکومت کرنے والوں سے پوچھتا ہوں کہ یہاں کی عوام کو پانی کیوں نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کشمیریوں کے دکھ درد کو کم کرنا چاہتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات