پی آئی اے نے اندرون ملک جانیوالی پروازوں کے کرایوں میں اچانک1300 روپے سے5000روپے تک کااضافہ کردیا

منگل 12 اپریل 2016 16:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) قومی ایئرلائن پی آئی اےٍ نے اندرون ملک جانے والی پروازوں کے کرایوں میں اچانک1300 روپے سے5000روپے تک کااضافہ کردیاہے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی کراچی اسلام آبادا ور لاہور، پشاور جانیوالی پروازوں میں کرایوں کا اطلاق یکم اپریل سے نافذ العمل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بزنس کلاس کے یکطرفہ کرایوں میں 5000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کراچی سمیت مختلف ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے عملے نے مسافروں سے اضافی رقم وصول کرنا شروع کردی ہے۔زیادہ تر مسافورں نے یکم اپریل سے پہلے اپنی نشستوں کی بکنگ کروائی ہوئی تھی وہ کم فیئر میں کرائی تھی۔کرایوں میں اضافہ ہونے پر مختلف ایئرپورٹ پر اضافی رقم وصول کرنے پر مسافروں کی پی آئی اے کے عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔ مسافروں نے اضافی رقم دینے سے انکار کردیاہے

متعلقہ عنوان :