ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 اپریل 2016 16:12

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ..

کراچی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اپریل 2016ء) : ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کو تبدیل کرنے کا فیصلہ عمران شیخ کی گرفتاری کے بعد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عمران شیخ کو حساس اداروں نے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران شیخ سے جن افراد سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ان میں شاہد حیات کا نام بھی شامل تھا۔ دوسری جانب شاہد حیات 15 دن کی چھٹی پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کا کہنا ہے کہ والدہ کی طبیعت خرابی کے باعث چھٹی لی ہے۔

متعلقہ عنوان :