نوجوان برطانوی بلے بازجیمز ٹیلر دل کی تکلیف کے سبب ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر

منگل 12 اپریل 2016 14:51

نوجوان برطانوی بلے بازجیمز ٹیلر دل کی تکلیف کے سبب ہر طرز کی کرکٹ سے ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12اپریل 2016ء) نوجوان برطانوی بلے بازجیمز ٹیلر دل کی تکلیف کے سبب ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں ۔ 26سالہ جیمز ٹیلر نے طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈاکٹر سے اپنا طبی معائنہ کروایا جہاں انکشاف ہوا کہ انہیں دل کا عارضہ لاحق ہے اور وہ مزید کرکٹ کھیلنے کے متحمل نہیں ہوسکتے جس کے بعد ٹیلر نے بوجھل دل کے ساتھ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

جیمز ٹیلر نے 7ٹیسٹ میچز اور 27ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی اور اپنا آخری ٹیسٹ گزشتہ سال جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلا تھا ۔ برطانوی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر اینڈریو سٹراس نے ٹیلر کی ریٹائرمنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ ایک بہترین کھلاڑی کا کیریئر اس طریقے سے اپنے اختتام کو پہنچا ہے ۔

متعلقہ عنوان :