Live Updates

تحریک انصاف نے ایف نائن پارک میں یوم تاسیس کے موقع پر جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے باضابطہ طور پر اجازت مانگ لی

منگل 12 اپریل 2016 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے 24اپریل کو ایف نائن پارک میں یوم تاسیس کے موقع پر جلسے کیلئے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ سے باضابطہ طور پر اجازت مانگ لی۔

(جاری ہے)

منگل کو تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو یوم تاسیس کے موقع پر ایف نائن پارک میں تقریب کی اجازت دینے کیلئے باقاعدہ طور پر مراسلہ بھیج دیا، جس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف 24اپریل کوفاطمہ جناح پارک میں یوم تاسیس کی تقریب منعقد کرے گی، عمران خان تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، تحریک انصاف کے قائدین بھی بڑی تعداد میں یوم تاسیس کے جشن کا حصہ ہوں گے، انتظامیہ سیکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کا بروقت انتظام یقینی بنائے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :