ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کل بدھ تک کیلئے ملتوی

منگل 12 اپریل 2016 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فاضل جج کی رخصت کے باعث ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کل بدھ تک کیلئے ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث نہ ہو سکی۔اے ٹی سی عدالت نے تینوں ملزمان کی رہائی سے متعلق فیصلہ سنانا تھا، کیس کی سماعت کل بدھ تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔