جعلی دستاویزات پر یونان جانیوالے دو پاکستانی ڈی پورٹ، تحقیقات شروع

منگل 12 اپریل 2016 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء) جعلی دستاویزات پر یونان جانے والے دو پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، ایف آئی اے نے دونوں ڈیپورٹیز کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جعلی دستاویزات پر یونان جانے والے دو پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیاہے۔ ڈی پورٹ کئے جانے والے پاکستانیوں کو غیر ملکی پرواز کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیا گیا، دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔