ادارہ شماریات نے عوام کے معیار زندگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی

منگل 12 اپریل 2016 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء) ادارہ شماریات نے سال 2014-15کے دوران عوام کے معیار زندگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کو ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ سروے رپورٹ کے مطابق سال 2014-15کے دوران 44فیصد آبادی کے حالات میں بہتری آئی ہے،2013 کے مقابلے میں 37فیصد گھرانوں کے مالی حالات ابتر ہوئے، 19فیصد گھرانوں نے 2013 کے مقابلے میں اپنی معاشی حالت بہتر بتائی۔سال 2014-15کے دوران ملک بھر میں 91فیصد گھرانوں نے اپنے بچوں کو پرائمری سکولوں میں داخل کروایا۔