سپیکر قومی اسمبلی کامشترکہ اجلاس کی موبائل فون کے ذریعے کوریج کا نوٹس

قومی اسمبلی اجلاس کی موبائل فون کے ذریعے کوریج پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

منگل 12 اپریل 2016 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی موبائل فون کے ذریعے کوریج کا نوٹس لے لیا‘ قومی اسمبلی اجلاس کی موبائل فون کے ذریعے کوریج پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ‘ موبائل فون کے ذریعے کوریج کا معاملہ پیمرا کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ منگل کو سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی موبائل فون کے ذریعے کوریج کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمانی قواعد وضوابط گیلری سے موبائل فون کے ذریعے کوریج کی اجازت نہیں دیتے۔ میڈیا نے لابی میں نصب ٹی وی سکرینوں سے کوریج د یکھائی تھی ۔ پارلیمانی رپورٹر سکائپ یا موبائل کیمرے کے ذریعے کوریج نہیں کرسکتے‘ قومی اسمبلی کا اجلاس کی موبائل فون کے ذریعے کوریج پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اب یہ معاملہ پیمرا کیساتھ اٹھایا جائے گا۔ دوسری طرف اس فیصلے سے صحافتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سرکاری ٹی وی نے اجلاس کو کوریج نہ دی جس پر پرائیویٹ میڈیا کے رپورٹرز سکائپ کے ذریعے اپوزیشن رہنماؤں کے خطاب براہ راست سنواتے رہے۔