دو مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد ایک بار پھر قائداعظم گیمز کرانے کی تیاریاں

منگل 12 اپریل 2016 14:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر ایک مرتبہ پھر قائداعظم گیمز کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔یہ گیمز دو مرتبہ ملتوی کی جاچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

پہلے یہ گیمز پانچ اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہونا تھیں لیکن سکیورٹی وجوہات کی بناء پر گیمز ملتوی کردی گئیں اب یہ گیمز 23 اپریل سے دوبارہ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع کی جارہی ہیں جہاں 22کھیلوں کے مقابلوں میں 400سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کرینگے اور ان پر 14کروڑ سے زائد اخراجات آئینگے

متعلقہ عنوان :