سابق بیٹسمین سنتھ جے سوریا کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ

منگل 12 اپریل 2016 14:36

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سابق اوپننگ بیٹسمین سنتھ جے سوریا کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔حتمی منظوری کے لیے وزارتِ کھیل کی منظوری کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دوبارہ سنتھ جے سوریا کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔حتمی اعلان کے لیے وزارتِ کھیل کی منظوری کا انتظار ہے۔سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کالو وردھرانا بھی سلیکشن کمیٹی کے رکن ہوں گے۔سابق بیٹسمین ارونڈا ڈی سلوا کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی کی معیاد میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ سری لنکن ٹیم مئی جون اور جولائی میں انگلینڈ کا مکمل دورہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :