فیصل آباد ،شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو گھرسے نکال دیا

منگل 12 اپریل 2016 14:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو گھرسے نکال دیا اور دو بچے چھین لے ،ماں بچوں کے لئے عدالت پہنچ گئی، عدالت کے حکم پر پولیس نے دو بچوں4سالہ سہیل اور 2سالہ طفیل کووالد سے برآمد کرکے والدہ کے حوالے کردےئے ، آن لائن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عارف حمید شیخ کی عدالت میں چنیوٹ کی رہائشی سمیرا بی بی نے اپنے کونسل کی وساطت سے درخواست گزاری کہ 9ماہ قبل اس کے خاوند عدنان حیدر نے اسے مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا اور اس کے دو بچوں4سالہ سہیل اور 2سالہ طفیل کو چھین کر اپنے پاس رکھ لیا تھا اس نے انہیں حبس بجا میں رکھا ہوا ہے اوراسے اپنے بچوں سے ملنے نہ دے رہا ہے فاضل عدالت کے حکم پر تھانہ صدر کے اے ایس آئی بابر خان نے چک نمبر215ر،ب میں چھاپہ مار بچوں کو برآمد کر کے عدالت ہذا میں پیش کیا عدالت نے بچوں کو ماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست داخل دفترکردی

متعلقہ عنوان :