محمد امیر نے چیف ایف بی آر اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا

منگل 12 اپریل 2016 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے گریڈ 20 کے آفیسر محمد امیر نے ڈائریکٹر ، ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آر راولپنڈی کا چارج چھوڑ کر چیف ایف بی آر اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا ہے ایف بی آر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے محمد امیر نے اپنے نئے عہدے چیف ایف بی آر اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ گریڈ 20 کے آفیسر محمد علی رضا ہنجرا نے کولیکٹر ، کولیکٹوریٹ آف کسٹم ایڈ جوگیشن اسلام آباد کے عہدے کا چارج چھوڑ کر کولیکٹر ماڈل کسٹم کولیکٹوریٹ جی بی کا چارج سنبھال لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :