سپین کی ہینڈ بال ٹیم ریو اولمپکس کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی

منگل 12 اپریل 2016 14:24

میڈرڈ ۔ 12 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء) سپین کی ہینڈ بال ٹیم 1976 کے بعد پہلی بار اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی۔

(جاری ہے)

کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں اسے سویڈن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اولمپکس گیمز میں ہینڈ بال مقابلے 5 سے 21 اگست تک کھیلے جائیں گے۔ سپین کی ہینڈ بال ٹیم 1976 کے بعد پہلی بار اولمپکس میں جگہ نہ بنا سکی۔ پولینڈ، تیونس، ڈنمارک، کروشیا، سویڈن اور سلوینیا نے میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :