ڈوئن براوو ٹی 20 میں 300 وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

منگل 12 اپریل 2016 14:24

موہالی ۔ 12 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء) ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈوئن براوو نے ٹی 20 میں 300 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا، وہ مختصر فارمیٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں۔

(جاری ہے)

ڈوئن براوو انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات لائنز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہوں نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح ٹی 20 میں ان کی وکٹوں کی تعداد 302 ہوگئی ہے۔ سری لنکا کے لاستھ مالنگا 299 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔