ملکی معیشت میں بہتری اور اقتصادی استحکا م کیلئے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں مناسب اضافہ یقینی بناناہو گا، ترجمان ایوان صنعت و تجارت

منگل 12 اپریل 2016 13:57

فیصل آباد۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء ) ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے ترجمان نے کہاہے کہ 19 کروڑ سے زائد آبادی کے حامل ملک میں انکم ٹیکس دینے والے افراد کی تعداد صرف ساڑھے8لاکھ ہے جن میں زیادہ تر تاجر اور سرکاری ملازم شامل ہیں لہٰذا ملکی معیشت میں بہتری اور اقتصادی استحکا م کیلئے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں مناسب اضافہ یقینی بناناہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ معیشت کی بحالی کیلئے بلاواسطہ ٹیکسوں کے ساتھ براہ راست ٹیکسوں کی زیادہ ضرورت ہے جبکہ ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تسلسل کے ساتھ آگاہی و معلوماتی سیمینار منعقد کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو لوگوں میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کیلئے ٹیکس کے نظام کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ اسے عوام اور تاجر دوست بھی بنانا ہوگا تاکہ ہر شخص بخوشی اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :