ضلع اٹک اورتحصیل فتح جنگ کی زمین پھلوں کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے،ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت

منگل 12 اپریل 2016 13:50

فتح جنگ۔ 12 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت فیض کریم قریشی نے کہا ہے کہ بارش کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے اورذخیرہ کرنے کیلئے 4 ہزارمنی ڈیمز تعمیر کئے جائیں گے جن سے پانی کا ایک قطرہ بھی ضائع نہیں ہو گا اوریہی پانی فصلات اور باغات کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ضلع اٹک اور بالخصوص تحصیل فتح جنگ کی زمین پھلوں کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے ۔

(جاری ہے)

فتح جنگ میں زرعی آلات کی تقسیم کے موقع پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فتح جنگ ایک بارانی علاقہ ہے یہاں کی زمین انگور،مالٹا اور آڑو کی پیداوار کیلئے انتہائی موزوں ہے ہم نے حکومت پاکستان کو ریونیو کی مد میں گزشتہ سال 34کروڑ روپے کی رقم جمع کروائی ہے۔انھوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت باغات لگانے کیلئے کاشتکاروں کو معاونت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ پھل دار پودوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ہر تحصیل میں ویکسینیشن کیلئے ایمبولنس فراہم کی جائے گی تاکہ باغات کو بیماروں سے بچانے کیلئے بروقت اقدامات کئے جا سکیں۔