امیتابھ بچن اصل سپر ہیرو ہیں ‘ عمران ہاشمی

منگل 12 اپریل 2016 13:48

امیتابھ بچن اصل سپر ہیرو ہیں ‘ عمران ہاشمی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء) اداکار عمران ہاشمی جنھوں نے حال ہی میں اپنی پہلی کتاب شائع کی ہے کا کہنا ہے کہ میگا سٹار امیتابھ بچن اصل سپر ہیرو ہیں۔ واضح رہے عمران ہاشمی نے مذکورہ کتاب میں اپنے چھ سالہ بیٹے آیان کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے اور اس کے علا ج کیلئے اپنی جدو جہد کی کہانی بیان کی ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں میگا سٹار کی جانب سے ننھے آیان کیلئے سفید لفافے میں ہاتھ سے لکھا ہوا پیغام بھیجا گیا۔

بعد از انھوں نے آیان کی صحت یابی کیلئے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ میگا سٹار کے پیغامات کے بدلے میں آیان کے والد اداکار عمران ہاشمی کی طرف سے بھی ٹویٹر پر میگا سٹار کا شکریہ ادا کیا گیا۔ عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ انکے بیٹے کو سپر ہیروز بہت پسند ہیں لیکن اصل سپر ہیرو صرف امیتابھ بچن ہیں۔یاد رہے عمران ہاشمی کے بیٹے آیان میں 2014ء میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی