راہول نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے ہائی کورٹ کا رخ کرلیا

منگل 12 اپریل 2016 13:48

راہول نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے ہائی کورٹ کا رخ کرلیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2016ء) یکم اپریل کے روز خود کشی کر نے والی معروف ٹیلی ویڑن اداکارہ پرتیوشا بینر جی کے بوائے فرینڈ ٹی وی پروڈیوسر راہول کے خلاف انھیں خودکشی کیلئے اکسانے پر مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے والدین کی طرف سے ٹی وی پروڈیوسر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

راہول کی طرف سے سیشن کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی گئی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب انھوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ راہول کا کہنا ہے کہ اس نے اداکارہ کو خود کشی کیلئے ہر گزنہیں اکسایا۔ علا وہ ازیں اداکارہ نے خودکشی کرنے قبل کوئی نوٹ بھی نہیں چھوڑا جس سے یہ ثابت ہو سکے۔واضح رہے بالیکا ودھو میں آنندی کے کردارسے شہرت پانے والی پرتیوشا بینرجی کے والدین کی طرف سے بیٹی کے بوائے فرینڈ کے خلاف آئی پی سی کے سیکشن306,504, 506اور 323کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے