Live Updates

پاناما لیکس‘لندن میں پاکستانی سیاسی قیادت کی سرگرمیاں ‘وزیراعظم نوازشریف کل لندن پہنچیں گے‘آصف علی زرداری لندن میں موجود ہیں جبکہ عمران خان جمعرات کو لندن پہنچیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 12 اپریل 2016 13:32

پاناما لیکس‘لندن میں پاکستانی سیاسی قیادت کی سرگرمیاں ‘وزیراعظم ..

لندن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12اپریل۔2016ء) پاناما لیکس پر برطانیہ آنے والے دنوں میں پاکستانی سیاست کا مرکزبننے جارہا ہے اور تین بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان آ نے والے چند دنوں میں لندن میں موجود ہوں گے ، تجزیہ نگاروں کے مطابق نئے سیاسی جوڑ توڑ کی حکمت عملی تحت ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ(ن)‘پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے سربراہان آئندہ دنوں میں لندن میں موجود ہوں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف کل 13 اپریل کوطبی معائنے کے لئے لندن پہنچیں گے جبکہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔ مشترکہ دوستوں کی جانب سے دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات کیلئے کوششیں جاری ہیں جس کے لئے بیک ڈور رابطے جا ری ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی لندن پہنچ جائیں گے ، جبکہ وزیر داخلہ چودھری نثار کے بارے میں بھی کہا جارہا ہے کہ وہ بھی 16اپریل کوبرطانیہ پہنچیں گے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان جمعرات 14 اپریل کو لندن پہنچیں گے جہاں وہ پاناما لیکس کے حوالے سے اہم ملاقاتیں کرینگے۔ دوسری جانب معتبرحلقوں کی جانب سے وزیراعظم کی جانب سے کراچی کے طے شدہ دورے کی منسوخی اور او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے پروگرام میں اچانک تبدیلی اور ”طبی معائنے“کے لیے لندن روانگی کو اہم قراردیا جارہا ہے۔

پاناما لیکس سے ملک میں دھماکا خیز صورتحال ، حکومتی بڑوں کی مصروفیات کو جکڑ کر رکھ دیا ہے۔ وزیر اعظم کی مسلسل لاہور موجودگی ، دورہ کراچی منسوخ کرنے اور ترکی میں ہونیوالے او آئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے اس ثاثرکو تقویت مل رہی ہے کہ وزیراعظم اور ان کا خاندان پاناما لیکس کے معاملے پر واقعی ہی کسی بڑے معاملے کی پردہ پوشی کررہا ہے اور پاناما لیکس پر حکومت سخت دباو کی کیفیت میں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات