پاکستانی قوم نے ہر میدان میں اپنی قابلیت اور ذہنیت سے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ‘عائشہ عمر

منگل 12 اپریل 2016 12:56

پاکستانی قوم نے ہر میدان میں اپنی قابلیت اور ذہنیت سے پوری دنیا میں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے جدید علوم سے آہنگی وقت کا تقاضہ ہے وہ قومیں دنیا میں کامیاب تصور کی جاتی ہیں جو سائنس اور ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھاتی ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر میدان میں اپنی قابلیت اور ذہنیت سے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے جو ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے کہا کہ میری زیادہ توجہ ٹی وی ڈراموں اور ٹی وی اشتہارات پر مرکوز ہے کیونکہ بنیادی طو رپر ٹی وی فنکارہ ہوں ٹی وی نے ہی مجھے عزت اور مقام دیا ہے اس لئے زیادہ وقت ٹی وی کو دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹر نیشنل معیار کی فلمیں بنائی جارہی ہیں اگر فلم اچھی اور معیار ہو تو لازمی طو رپر کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے اور خوشی اس بات کی ہے کہ فلم انڈسٹری تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ۔

متعلقہ عنوان :