اپنے معیاری کام کے باعث پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں ‘ اداکارہ خوشبو

منگل 12 اپریل 2016 12:56

اپنے معیاری کام کے باعث پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں ‘ اداکارہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ اپنے معیاری کام کے باعث پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں اور اسے بر قرار رکھنے کے لئے بھرپور محنت جاری رکھے ہوئے ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ دور حاضر کے کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو تھیٹر ز آنے والے دیکھنا چاہتے ہیں ،میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اچھے اور معیار ی رقص سے اپنے پرستاروں کے دل جیتوں اور اس میں کامیاب بھی رہی ہوں ۔

سچوئیشن کے مطابق رقص کے علاوہ دوران ڈرامہ بھی رقص شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔انہوں نے کہا کہ فنکار کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اسکی اداکاری یا رقص پرکسی کو کوئی اعتراض نہ ہو ۔ دور حاضر کے کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسا بھی نہیں کہ تھیٹر پر صرف فحاشی دکھائی جارہی ہے ۔