سپر اسٹار شاہ رخ خان ، سلمان خان کی آنے والی فلم ’سلطان‘ میں‌ کردار نبھائیں‌گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 اپریل 2016 12:55

سپر اسٹار شاہ رخ خان ، سلمان خان کی آنے والی فلم ’سلطان‘ میں‌ کردار ..

ممبئی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اپریل 2016ء) : دبنگ خان سلمان خان کی آنے والی فلم ”سلطان“ کی پہلی جھلک منظر عام پر آتے ہی ان کے مداحوں میں اس فلم کی ریلیز کے لیے بے چینی مزید بڑھ گئی ہے۔ حال ہی میں سلمان خان کی فلم ”سلطان“ میں ان کے کردار کی ایک جھلک کی تصویر سامنے آنے پر مداحوں نے اس فلم کا بے صبری سے انتظار کرنا شروع کر دیا ہے ، یہی نہیں سلمان خان کی اس فلم کے انتظار میں مزید اضافہ تب ہوا جب مداحوں کو علم ہوا کہ بالی وڈ کے کنگ خان بھی سلمان خان کی آنے والی فلم ”سلطان“ میں نظر آئیں گے۔

جی ہاں! سلمان خان کی آنے والی فلم سلطان میں شاہ رخ خان بھی ان کے ہمراہ نظر آئیں گے۔ کچھ ہفتے قبل شاہ رخ خان سلمان خان سے ملاقات کے لیے سلطان کی شوٹنگ کے سیٹ پر ہی پہنچ گئے جہاں فرح خان اور سلمان خان فلم کے ایک گانے کی عکسبندی میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کے سیٹ پر پہنچنے پر وہاں موجود کیمرہ مین نے ان دونوں سپر اسٹارز کی ملاقات کی کچھ جھلکیاں کیمرے میں قید کیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سلطان میں ایک ایسا سین موجود ہے جہاں سلمان خان کو کسی معروف شخصیت سے ملاقات کرنی ہے جس کے بعد فلم کی ٹیم نے اس شخصیت کی جگہ شاہ رخ خان کو شامل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ریکارڈ کیے گئے تمام مناظر کو فلم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی 2007ء میں ریلیز ہوئی فلم اوم شانتی اوم کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ دونوں سپر اسٹارز ایک ہی پردے پر نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :