15 ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں کل مردوں کے 6 اور خواتین کے 4 میچ کھیلے جائیں گے
منگل 12 اپریل 2016 12:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے15 ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں کے 6 ‘ خواتین کے 4 میچز کل بدھ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں کھیلے جائیں گے۔ مردوں کے مقابلوں میں پاکستان پولیس کا مقابلہ بلوچستان سے، سندھ کا مقابلہ خیبرپختونخوا سے، پاکستان ایئرفورس کا مقابلہ فاٹا سے، پاکستان واپڈا کا مقابلہ پنجاب سے، سندھ کا مقابلہ بلوچستان، دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کا مقابلہ پاکستان پولیس سے ہوگا۔
مردوں کے میچز دوپہر بارہ بجے سے شام سات بجے تک کھیلے جائیں گے ‘ خواتین کے مقابلوں میں دفاعی چیمپئن سندھ کا مقابلہ لمز یونیورسٹی سے، پاکستان واپڈا کا مقابلہ خیبرپختونخوا سے، پاکستان آرمی کا مقابلہ اسلام آباد سے جبکہ پنجاب کا مقابلہ فاٹا سے ہوگا۔(جاری ہے)
خواتین کے مقابلے صبح نوبجے سے دوپہر بارہ بجے تک کھیلے جائیں گے ‘ مردوں کے ایونٹ میں نو ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں دفاعی چمپئن پاکستان آرمی، سندھ، پاکستان پولیس، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گروپ بی میں پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پنجاب اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں ‘ خواتین کے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں دفاعی چیمپئن سندھ، پاکستان واپڈا، خیبرپختونخوا، لمز یونیورسٹی اور گروپ بی میں پاکستان آرمی، پنجاب، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔
چیمپئن شپ کے فائنلز 15 اپریل کو کھیلے جائیں گے،چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی مردوں جبکہ سند ھ کی ٹیم خواتین کے مقابلوں میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء میں پاک بھارت میچ نو جوان کو نیویارک میں ہوگا
-
دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
-
’دی روک‘ نے اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی سے 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز بتا دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.