ساگا کپ 2016ء کے پہلے سیمی فائنل میں کرکٹ سنٹر کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پی اینڈ ٹی جمخانہ کو شکست ،فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 12 اپریل 2016 12:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) ساگا کپ 2016ء کے پہلے سیمی فائنل میں کرکٹ سنٹر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پی اینڈ ٹی جمخانہ کو پہلے سیمی فائنل میں دو رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ساگا کرکٹ کپ 2016ء لاہور کے ٹاپ آٹھ کلبوں کے درمیان ون ڈے ٹورنامنٹ ہو رہا ہے۔ پہلا سیمی فائنل کرکٹ سنٹر کی گراوٴنڈ میں کھیلا گیا۔

کرکٹ سنٹر کے کپتان کامران اکمل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ عمر اکمل 41، شجاع حیدر 36 اور انس محمود 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پی اینڈ ٹی جمخانہ کی طرف سے باوٴلنگ میں محمد عاصم نے 43 رنز دے کر تین وکٹ، قیصر اشرف اور عثمان علی نے دو دو وکٹ حاصل کیے۔

(جاری ہے)

جواب میں پی اینڈ ٹی جمخانہ کی بیٹنگ کئی موقع پر لڑکھڑائی مگر ٹارگٹ کے قریب پہنچ کر بلے باز آخری بال پر تین رنز نہ بنا سکے۔

آخری دو اوورز میں پی اینڈ ٹی جمخانہ کو صرف 12 رنز درکار تھے جبکہ ان کی تین وکٹیں موجود تھیں مگر کامران اکمل کی شاندار کپتانی کی وجہ سے پی اینڈ ٹی جمخانہ جمخانہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف تک نہ پہنچ سکی۔ آخری دو بالوں پر تین رنز نہ بن سکے۔ فاسٹ باوٴلر محمد عطاء نے زبردست باوٴلنگ کرتے ہوئے پی اینڈ ٹی جمخانہ کی چھ وکٹیں اڑائیں۔پی اینڈ ٹی جمخانہ کی طرف سے حسیب الرحمان نے 75 جبکہ خالد بشیر 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کرکٹ سنٹر کی طرف سے محمد عطاء نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ٹیسٹ کرکٹر سلیم الٰہی تھے۔ اس موقع پر پاکستان کے امپائر احسن رضا، کامران اکمل، عمر اکمل اور دیگر انٹرنیشنل کھلاڑی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :