مسٹر وجونیئر مسٹر خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
منگل 12 اپریل 2016 12:38
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) مسٹر وجونیئر مسٹر خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، پشاور کے امین اللہ نے مسٹر خیبرپختونخوا چارسدہ کے اخلاق خان نے جونیئر خیبر پختونخوا ، روح اللہ مسٹر پشاور، شان جونیئر مسٹر پشاور جبکہ مدر کلاسک ٹائٹل کشور علی نے اپنے نام کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ پشاورعاصم خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ نائب ناظم قاسم علی شاہ ، سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان ، صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ہدایت اللہ تاج محمد ، زین خان ،سینئر سپورٹس جرنلسٹس اعجاز احمد سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں تمام صوبے سے تن سازوں نے حصہ لیا۔(جاری ہے)
ان مقابلوں میں 55kg جونیئر ویٹ میں اسد نے پہلی ، نسیم نے دوسری ، کاشف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 60 کلوگرام جونیئر میں بابر جمیل نے پہلی ، شہریار شاہ نے دوسری اور حبیب خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
65 کلوگرام جونیئر ویٹ میں عدنان خان نے پہلی ، ذاکر خان نے دوسری اور انعام نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 70 کلوگرام ویٹ میں روح اللہ نے گولڈ ، محمد اجمل نے سلور اور جمیل احمد نے براوٴنز میڈل اپنے نام کیا۔ 75 کلوگرام میں شان مسعود نے پہلی انعام اللہنے دوسری اور نعیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 80 کلوگرام ویٹ میں اخلاق احمد نے گولڈ ، جمشید نے سلور اور اسد نے براوٴنز میڈلز اپنے نام کیا۔ان مقابلوں میں مدرکلاسک ٹائٹل سابق مسٹر پاکستان کشور علی نے حاصل کیا جسکو ایک لاکھ روپے کیش انعام بھی دیئے گئے ، پشاور کے امین اللہ نے مسٹر خیبرپختونخوا چارسدہ کے اخلاق خان نے جونیئر خیبر پختونخوا ، روح اللہ مسٹر پشاور، شان جونیئر مسٹر پشاور کاٹائٹل جیتا تمام ٹائٹلز ہولڈرز کو ٹائٹل کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل بھی دیئے گئے۔ آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح تن سازوں میں انعامات تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ پشاور عاصم خان نے کہا کہ صوبے میں دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ باڈی بلڈنگ کھیل کا بھی کافی ٹیلنٹ موجود ہے انہوں نے صوبائی ایسوسی ایشن کو اپنی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.