کیا پانامہ لیکس سوموٹو ایکشن لینے کے قابل نہیں؟ بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 اپریل 2016 12:35

کیا پانامہ لیکس سوموٹو ایکشن لینے کے قابل نہیں؟ بلاول بھٹو زرداری کا ..

کراچی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اپریل 2016ء) : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخ عدلیہ سے سوال کرے گی۔

(جاری ہے)

تاریخ سوال کرے گی کہ کیوں پیپلز پارٹی کو آئے روز سو موٹو ایکشن کا سامنا رہتا تھا؟ انہوں نے اپنے پیغام میں پانامہ لیکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیا پانامہ لیکس سوموٹو ایکشن لینے کے قابل نہیں ہیں؟ واضح رہے کہ پانامہ لیکس کے بعد دنیا بھر سمیت پاکستان کے سیاسی حالات میں بھی خاصی ہلچل پائی جاتی ہے۔