کراچی :چیف آف نیول اسٹاف گالف اختتام پذیر

منگل 12 اپریل 2016 12:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) پاک بحریہ کے زیراہتمام چیف آف نیول سٹاف گالف کپ اختتام پذیرہوگیا،اِس موقع پرکامیاب گالفرزحکومت سے خفا نظرآئے،پاک بحریہ کی انتھک کاوشوں سے پانچویں امیرالبحرامیچرگالف کپ دوہزارسولہ کے تین روزہ مقابلیاختتام پذیرہوگئے۔

(جاری ہے)

نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے گالف کے فروغ کیلئے جدید سہولیات کی فراہمی کوناگزیرقراردیا توچیمپئین شپ کے فاتح ادریس نثار گالف کی ترویج کیلئے حکومتی عدم توجیہی پرنوحہ کناں نظرآئے۔

اس موقعے پر خواتین گالفززکا کہنا ہے کہ گالف کے فروغ کیلئے مفت کوچنگ اورکلبزکی رکنیت فیس میں کمی ضروری ہے۔بقول گالفرزحکومتی عدم دلچسپی اورمحدود گالف کورسزسمیت سہولیات کی عدم دستیابی،گالف کے فروغ میں اصل رکاوٹ ہیں۔