فلم ”عاشقی 3“ میں سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ رومانس کرتے نظر آئیں گے
منگل 12 اپریل 2016 12:07
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ”عاشقی“ کے تیسرے سیکوئل کے لیے نامور پروڈیوسر بھوشن کمار نے نوجوان اداکار سدھارت ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرنے کا اعلان کردیا۔بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی 1990 میں ریلیز ہونے والی رومانوی فلم ”عاشقی“ میں اداکار راہول رائے اور انو اگروال جب کہ 2013 میں فلم کے دوسرے سیکوئل میں اداکار آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تاہم اب فلم کے تیسرے سیکوئل میں اداکار سدھارت ملہوترا نے ہریتھک روشن کو فلم سے باہر کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز بھوشن کمار نے فلم ”عاشقی “ کے تیسرے سیکوئل میں نوجوان اداکار سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ کو مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے جسے دونوں اداکاروں نے قبول کرلیا ہے جس کے بعد اب فلم کے سیکوئل میں سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ رومانس کرتے نظر آئیں گے جب کہ سدھارت ملہوترا کا کہنا تھا کہ فلم رومانوی اور موسیقی پر مبنی ہے جس کے اسکرپٹ پر کام ہورہا ہے اور فلم ڈائریکٹر کی جانب سے مجھے فلم کے لیے گانا گانے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فلم ”عاشقی 3“ کے لیے اداکار ہریتھک روشن کو کاسٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.