نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

منگل 12 اپریل 2016 11:55

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء) چوتھا نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ کراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے، ٹورنامنٹ کے پہلے روز کھیلے گئے میچ میں گلگت بلتستان کلب نے ینگسسٹر کلب کو چار کے مقابلے میں پانچ پنلٹی ککس سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ گلگت بلتستان کلب کی جانب سے مرسل، مرشد، عباس، شاہ اور نادر نے جبکہ ینگسسٹر کلب کی طرف سے فصیح، شفاعت، طلحہ اور مبشر نے گول کئے، کل بدھ کو مہران یوتھ کلب کا مقابلہ فرائنڈز کلب سے ہوگا۔