فلم ”سلطان“ کا پہلا ٹریلر جمعرات کو ریلیز ہو گا

منگل 12 اپریل 2016 11:29

فلم ”سلطان“ کا پہلا ٹریلر جمعرات کو ریلیز ہو گا

ممبئی۔ 12 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء)اداکار سلمان خان کی نئی فلم ”سلطان“ کا پہلا ٹریلر جمعرات کو ریلیز ہو گا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ”سلطان“ کی ہدایات علی عباس ظفر نے دیں ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کا پہلا پوسٹر گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا جس میں سلمان خان کو پہلوان کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ فلم کا ٹریلر جمعرات کو ریلیز کیا جائے گا جبکہ فلم عید الفطر پر ریلیز ہو گی جس میں سلمان خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیئے ہیں۔