قوم کو متحرک ، بہادر اور ہمہ وقت چوکس رہنے والی پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی پر فخر ہے، ماروی میمن

موجودہ حکومت جدید سازوسامان اور ادارے کی بہتری سے پی ایم ایس اے کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے پُرعزم ہے

پیر 11 اپریل 2016 23:47

کراچی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کا قومی دائرہ اختیار، پاکستان کے اقتصادی مفادات کی خود مختاری اور تحفظ کے نفاذ میں ایک اہم کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئر پرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے کیٹی بندر میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے آن سائٹ منصوبے کے دوران کیا جہاں ان کے ہمراہ وزرات دفاع سے جوائنٹ سیکرٹری شکور نظامانی، اسسٹنٹ چیف ایم اینڈ ای سجاد اور دیگر سینئر حکام پر مشتمل ٹیم بھی موجود تھی۔

ڈی جی ایم ایس اے ایڈمرل جمیل اختر اور کمانڈر خلیل منیر نے اینڈمنسٹریشن بلاک، ایکاموڈیشن بلاک اور دیگر سہولیات سے متعلق تعمیراتی منصوبے کے بارے آگاہ کیا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ پی ایم ایس اے کے باعث قومی و بین الاقوامی قوانین کو یقینی بنانے، اقتصادی وسائل کی حفاظت، ماہی گیروں اور جہاز کے عملے کو سمندر میں سفر کرنے کے حوالے سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد حاصل ہے۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے پی ایم ایس اے کی سماجی سرگرمیوں کو سراہا جن میں مفت طبی کیمپ، سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ اینٹی اسمگلنگ کے فرائض شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت جدید سازوسامان اور ادارے کی بہتری سے پی ایم ایس اے کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے پُرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :