مختلف اداروں کے تعاون سے شہر میں 3 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، کمشنر کراچی

پیر 11 اپریل 2016 23:47

کراچی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ شہر کے تجارتی ، سرکاری و سماجی اداروں کے تعاون سے سر سبز کراچی مہم کے سلسلے میں آئندہ چار ماہ میں 3لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے کمشنر آفس میں ہو نے والے شجر کا ری مہم سے متعلق اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ٹو ،ڈی جی پا رکس ،تمام ڈسٹرکٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زٹو ،تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کا رپو ریشنز کے ایڈمنسٹریٹرز ،محکمہ جنگلا ت ،محکمہ ما حولیات کے افسران ،ڈی ایچ اے کے جنرل منیجر باغات اور تمام کنٹونمنٹ بورڈز کے افسران کے علاوہ نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے صدر محمد نعیم قریشی اور دیگر عہدیداران ،ڈی جی ای پی اے نعیم مغل، ڈی ایم سی ایسٹ کے ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ، مختلف سماجی تنظیموں کے نما ئندگان ،چیمبر آف کا مر س ،وفاق ایوان ھائے تجارت وصنعت پاکستان کے علاوہ کمیونٹی گروپس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی نے شہر میں 3 لا کھ درخت لگانے کا ہد ف مقرر کرتے ہو ئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور شدیدگرمی کا مقابلہ درخت لگاکر کیا جا سکتاہے ،درخت اور مختلف اقسام کے پو دے لگانے سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر چیلنجز سے نمٹنے میں آسانی بھی ملے گی ، انہوں نے اجلاس کو آگاہ کیاکہ درخت کاٹنے پر پابندی ہے اور جو اس پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، اجلاس میں موجود حاضرین کی جانب سے کمشنر کراچی کو درخت لگانے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس کے مطابق کراچی کے تمام صنعتی زون کی جانب سے شجرکاری مہم میں ایک لاکھ درخت لگائے جائینگے ۔

نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ کی جانب سے 15 ہزار ، کے الیکٹرک کی جانب سے 60ہزار ، نیاناظم آباد کی جانب سے 25ہزار ،کراچی کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز کی جانب سے 50ہزار ، ڈی ایچ اے کی جانب سے 40ہزار،محکمہ جنگلات کی جانب سے 62ہزار ، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن محکمہ پارکس کی جانب سے 15ہزار ، کراچی کی تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن 60ہزار اسکے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات میں درخت اور پودے لگائے جائینگے ،اس موقع پر کمشنر کراچی نے درخت لگانے کے مقامات اور ان کی مستقل دیکھ بھال کے لئے ضلعی سطح پرمتعلقہ اضلاع کے ایڈیشنل کمشنر ز ٹو کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹیاں قائم کرنے کا اعلان کیا یہ کمیٹیاں اپنے اپنے اضلاع میں درخت اور پودے لگانے کے مقامات کا تعین کرینگے اور ان کی دیکھ بھال سے متعلق تفصیلات سے کمشنر کراچی کو وقتاًفوقتاًآگاہ کرینگے ۔

کمشنر کراچی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ انفرادی و اجتماعی طور پر شجرکاری کا اہتمام کریں اور سر سبز و پرسکون کراچی مہم میں حصہ لیں۔ مزید تفصیلات کمشنر کراچی آفس سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :