پنجاب حکومت کے محکمے نو ماہ میں محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری 326 ارب میں سے صرف 197 ارب خرچ کر سکے ‘ نجی ٹی وی

پیر 11 اپریل 2016 23:44

لاہور( اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء ) پنجاب حکومت کے مختلف محکمے بجٹ استعمال کرنے میں ناکام ہو گئے، نو ماہ میں محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری 326 ارب روپے میں سے صرف 197 ارب روپے خرچ ہو سکے۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت ، تعلیم ، لائیو اسٹاک اور دیگر محکموں میں بجٹ قابل استعمال نہیں بنایا جا سکا ۔

(جاری ہے)

حکومت نے مالی سال کے خاتمے سے پہلے افسران کو تیز ترین بنیادوں پر بجٹ کے استعمال کی ہدایات جاری کی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام 409 ارب روپے کا تھا جونظر ثانی کے بعد 396 ارب منظور ہو گیا۔ محکمہ پلاننگ نے 341 ارب روپے کی منظوری دی جبکہ محکمہ خزانہ نے 326 ارب روپے جاری کر دئیے لیکن محکمانہ کمزوریوں اور لاپروایوں کی وجہ سے صرف 197 ارب روپے خرچ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :