تحقیقات کے بغیر کسی کو مجرم قرار نہیں دے سکتے،سینیٹر رحمن ملک

پانامہ لیکس معاملے پر پیپلزپارٹی وزیراعظم کے استعفے کے فیصلے سے دستبردار ہوچکی ہے، میرا اور میری لیڈر بے نظیر بھٹو کا پانامہ لیکس سے کوئی تعلق نہیں ہے، میڈیا سے بات چیت

پیر 11 اپریل 2016 23:28

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ تحقیقات کے بغیر کسی کو مجرم قرار نہیں دے سکتے۔ پانامہ لیکس میں انکشافات کے حوالے سے پیپلزپارٹی وزیراعظم کے استعفے کے فیصلے سے دستبردار ہوچکی ہے میرا اور میری لیڈر بے نظیر بھٹو کا پانامہ لیکس سے کوئی تعلق نہیں ہے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ ملک کو اس وقت دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی مسائل پر ہم اکٹھا نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پانامہ لیکس کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن بنائیں تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے خودکو بھی پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں انکشافات کے ہوالے سے اتنا نہیں اچھالنا چاہیے انہوں نے کہا کہ جب تک جرم ثابت نہیں ہوتا مجرم قرار نہیں دیا جاسکتا بے نظیر بھٹو کا پانامہ لیکس کے ساتھ تعلق زیادتی ہے 2002 ء میں کمپنی دبئی میں رجسٹرڈ کرائی تھی اور اس میں پارٹنر تھے 2005 ء میں امریکہ میں حملوں کے بعد کمپنی بند کردی گئی پانامہ لیکس میں جو بھی خبریں میرے اور بے نظیر بھٹو کے حوالے سے ہیں غلط ہیں ان کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہوں۔