Live Updates

عمران خان بے وقت کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، 2018 ء کے عام انتخابات کا انتظار کریں،تہمینہ دولتانہ

ہوسکتا ہے وہ کبھی وزیراعظم بن جائیں، پوری قوم نواز شریف کے ساتھ ہے، عمران خان عوام کو گمراہ کرکے دوبارہ سڑکوں پر لانا چاہتے ہیں،میڈیاسے گفتگو

پیر 11 اپریل 2016 23:27

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان بے وقت کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں اور آئندہ 2018 ء کے عام انتخابات کا انتظار کریں ہوسکتا ہے کہ وہ کبھی وزیراعظم بن جائیں پوری قوم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے اور میاں محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں عمران خان عوام کو گمراہ کرکے دوبارہ سڑکوں پر لانا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہا کہ پہلے بھی نقصان ہوا تھا اور اب بھی نقصان کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہاں پر دوبارہ افراتفری کی فضاء پیدا ہو جائے۔ مسلم لیگ ن نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں اور آگے بھی دیتے رہین گے اگر وزیراعظم بننے کا اتنا ہی شوق ہے تو عوام سے مینڈیٹ لے کر آئیں چور راستے اختیار نہ کریں وزیراعظم نے کوئی بھی کرپشن نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

اگر پروف ہے تو ثابت کریں انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ وہاڑی سے ہی جیت جائیں میں آپ کو مان جاؤں گی تحمینہ دولتانہ نے کے پی کے کی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہاں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں سب جانتے ہیں خود کا احتشاب کرو کے بعد کسی اور کا احتساب کرنا پانامہ لیکس میں وزیراعظم کو پھنسایا جارہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات