پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس، پاکستان بین الاقوامی ائیر لائن کارپوریشن تبدیلی بل 2016 ء اکثریت رائے سے منظور

اے این پی کا اعتماد میں نہ لینے پر ایوان سے علامتی واک آؤٹ امیگریشن ترمیمی بل 2016 ء اور سول سرونٹ ترمیمی بل 2016 ء بھی متفقہ منطور

پیر 11 اپریل 2016 23:27

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان بین الاقوامی ائیر لائن کارپوریشن تبدیلی بل 2016 ء کو اکثریت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ عوامی نیشنل پارٹی نے پی آئی اے کارپوریشن تبدیلی بل 2016 ء پر اعتماد میں نہ لینے پر ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا۔ اے این پی کے سینیٹر الیاس بطور نے کہا کہ اے این پی کو اس بل کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی ہمیں کمیٹی میں نمائندگی دی گئی۔

ہم اس بل کی مخالفت کرتے ہیں اور ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے ملازمین کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس اور ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات واپس لینے پر اصرار کیا جس پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کورٹ میں کیسز کے حوالے سے حکومت غور کر سکتی ہے جبکہ انتظامی کیسز کو 24 گھنٹوں میں تم کردیا جائے گا لیکن اپوزیشن نے حکومت کے ماضی کے رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے نوٹیفکیشن ایوان میں لانے پر اصرار کیا جس کے بعد حکومت اور اپوزیشن ممبران کا ایک کمیٹی نے تین گھنٹے تک اس پر مذاکرات کئے جس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایوان میں آکر اعلان کای کہ پی آئی اے کے ملازمین کو جاری کئے گئے شو کاز نوٹس واپس لیے جائیں گے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس کے بعد زاہد حامد نے بل کو ایوان میں پیس کیا جسے اکثریت رائے ے منظور کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

مزید برآں مشترکہ اجلاس میں سینیٹر غوث محمد خان نیازی نے امیگریشن ترمیمی بل 2016 ء منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا جس کو متفقہ طو رپر منظور کرلیا گیا۔ سینیٹر سعید غنی کی جانب سے سول سرونٹ ترمیمی بل 2016 ء کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا گیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منطور کرلیا۔

متعلقہ عنوان :