پشاور، ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم نے ناراض ساتھیوں کی تحفظات دور کرتے ہوئے نو منتخب خواتین ٹاؤن ممبران سے حلف لے لیا

پیر 11 اپریل 2016 23:26

پشاور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم نے ناراض ساتھیوں کی تحفظات دور کرتے ہوئے نو منتخب خواتین ٹاؤن ممبران سے حلف لے لیا ‘ گذشتہ رو ز ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم کے دفتر میں تین نو منتخب خواتین کی حلف برادری منعقد ہوئی جس میں ضلع نائب ناظم سید قاسم علی شاہ ‘ نائب ناظم ٹاؤن محمد شعیب بنگش ‘ انصاف لائیر فورم کے ممبران نے خصوصی شرکت کی تقریب کے موقع پر چند کارکنان بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے تاہم ناظم ٹاؤن ون نے تمام ساتھیوں کے تحفظات دورکرتے ہوئے نومنتخب خواتین محوش مختیار ‘ نبیلہ ابراہیم ‘ اور شازیہ فیاض سے انکی عہدوں کا حلف لیا جس کے بعد ٹاؤن ممبران اور ورکرز نے ٹاؤن ون کے احاطے میں پی ٹی آئی قائدین اور ناظم ٹاؤن ون کے حق میں نعرہ بازی کی اور ہر ناظم ٹاؤن ون کوہر قسم کی یقین دہانی کرائی ‘ اس موقع پر ممبران نے کہاکہ ناظم ٹاؤن ون حیقیتی معنوں میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے جس کے باعث پی ٹی آئی کے ٹاؤن ممبران کے ساتھ اپوزیشن ممبران بھی انکے کرادار کو سراہتے ہیں -

متعلقہ عنوان :