عوام ترقی وخوشحالی کویقینی بنانے کیلئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں، حاجی حبیب الرحمن

پیر 11 اپریل 2016 23:25

پشاور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر زکواة،اوقاف ومذہبی امور حاجی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور ترقیاتی سکیموں کے اجراء میں ذاتی پسندوناپسند کی بجائے ضرورت کو مدنظر رکھا جائے گا اورلوگوں کی بلاامتیاز خدمت کی جائیگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے آج تحصیل چغرزئی یونین کونسل پاندیر ضلع بونیر میں مختلف ترقیاتی سکیموں کے معائنے کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر نے موقع پر موجود عمائدین سے کہا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کا معیار ازخود بھی چیک کیاکریں۔کیونکہ حکومت تعمیراتی سکیموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور غیر معیاری کام کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تلقین کی کہ عوام ترقی اورخوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے موجودہ حکومت ہاتھ مضبوط کریں تاکہ صوبے میں ترقی کاعمل یکسوی کے ساتھ جاری رہے ۔

اس موقع پر جہاں زادہ، لطف اللہ اورانعام اللہ کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے سیاسی کارکنوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیا۔ اجتماع سے ضلعی ناظم ڈاکٹر عبداللہ اورانجینئر ناصر علی نے بھی خطاب کیااورپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنوں کو مبارکباددی اور توقع کااظہار کیا کہ وہ پارٹی کو مزید فعال اورمقبول بنانے میں اپنا موثر کردار اداکریں گے۔

متعلقہ عنوان :