گڈاپ میں 35گوٹھوں کو پانی دینے کی سکیم کے افتتاع پر 7سے زائد قدیم گوٹھوں کے مکینوں کاپانی سے محروم کرنے پراحتجاج کا اعلان

پیر 11 اپریل 2016 22:24

کراچی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) گڈاپ میں 35گوٹھوں کو پانی دینے کی اسکیم کے افتتاع پر 7سے زائد قدیم گوٹھوں کے مکینوں نے پانی سے محروم کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کردیا،گڈاپ روڈ کے قریب پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر قدیم گوٹھ پانی کی بوند کو ترس گئے ہیں ،پانی کی اسکیم میں ہمارے گوٹھ شامل نہ کرکے زیادتی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے ،علاقہ مکین احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ دورے حکومت میں کینٹ سے گڈاپ تک کی آبادیوں کو پانی فراہم کرنے کی واٹر سپلائی لائین کا افتتاع موجودہ حکومت کے ایم پی اے ساجد جوکھیو اور پی پی پی کے عہدیداروں نے گذشتہ روز کیا جس میں دعوی کیا گیا کہ صدیوں سے محروم 35سے زائد گوٹھوں کو پینے کا پانی فراہم کیا گیا ہے لیکن افتتاع کے بعد گڈاپ کے 7سے زائد قدیم گوٹھ میوو گبول کونکر،حاجی حمزہ گبول گداپ،علی حسن آباد گڈاپ،شاھی خان گبول گڈاپ،کٹھو خان گبول کونکر اور بجار گبول گڈاپ کے معززین اللہ بخش گبول،محمد موسی ،ماسٹر محمد یوسف،علی حسن گبول نے احتجاج کرتے ہوئے اس دعوی کو رد کیا ہے علاقہ مکینوں نے صحافیوں سے رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 35 گوٹھوں کو پانی فراہم کرنے کی دعوی پر خوشی ہوئی ہے لیکن ہمیں دلی رنج پہنچا ہے کہ ہمارے مذکورہ 7گوٹھ اس واٹر لائین سے بلکل نزدیک ہیں لیکن جان پوچھ کر انہیں نظر انداز کیا گیا ہے انہوں نے کہا ہمارے گوٹھ کے مکین پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں اور سروں پر پانی کے برتن لیکر سارا دن پانی تلاش کرتے ہیں ہمارے قریبی گوٹھ واٹر لائین کے ذریعے پانی حاصل کریں گے اور ہمارے بچے پانی کے دربدر ہونگے انہوں نے ایم پی اے ،محکمہ پبلک ہیلتھ ،ضلعی کاؤنسل اور پی پی پی کے عہدیداراں سے اپیل کی ہے کہ گڈاپ میں تھر بنے ہوئے مذکورہ 7گوٹھوں کو فوری طور پر پانی فراہم کیا جائے ۔