کوئٹہ، معاشرے کو تعلیم یافتہ ،ترقی یافتہ اور مہذب بنانے میں خواتین اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ، سابق ایم پی اے ثمینہ سعید

پیر 11 اپریل 2016 22:23

کوئٹہ ( اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین بلوچستان کی ناظمہ سابق ایم پی اے ثمینہ سعید نے کہا کہ معاشرے کو تعلیمیافتہ ،ترقی یافتہ اور مہذب بنانے میں خواتین اہم کردار ادا کرسکتی ہے خواتین وطالبات کیلئے بہترین وکامیاب رول ماڈل حضرت عائشہ  ہے خواتین ملک وملت کو کرپشن سے پاک کرنے اور اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستا ن بنانے میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں الحمد اللہ جماعت اسلامی کی خواتین شرعی اصولوں کے تحت ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی دعوت وتبلیغ کا کام کررہی ہے آج مغرب کی نقالی کرتے ہوئے سیکولرطبقات مسلم خاتون کو بھی گھر سے نکال کرمعاشی دوڑ میں شامل کرکے ہمارے خاندانی معاشرتی نظام کو تباہ کر رہی ہے ۔

ہم پاکستان کو سیکولر وبے دین نہیں بننے دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے خواتین وطالبات کو دعوت دی کہ وہ جماعت اسلامی میں شامل ہوجائیں اور معاشرے کو تباہی وبربادی سے بچانے میں جماعت اسلامی کے کلمے والی سبزہلالی پرچم تلے کام کریں ہم دعوت وتبلیغ اور خدمت وتعلیم کاکام کرتے رہیں گے ملک میں ناکام ،سیکولر بے دین نظام چل رہا ہے جس کی وجہ سے آج ملک کے عوام مشکلات اور پریشانیوں کے دلدل میں پھنس کر رہ گیے ہیں غریبوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں جبکہ کرپٹ مافیا اور ملک کے معاشی وسیاسی نظام پر مسلط چند افراد کا ٹولہ سیاہ وسفید کا مالک بنے ہوئے ہیں ہم اس نظام کو ختم کرکے مثالی اسلامی عدل وانصاف پر مبنی نظام قائم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :