صوبائی وزیر بلال یاسین اور مولانا عبدالحفیظ مکی کی جامعہ اشرفیہ لاہور آمد مولانا محمد عبیداللہ  کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 11 اپریل 2016 22:20

لاہور( اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین اور انٹر نیشنل ختم نبوت موٴومنٹ کے مرکزی امیر عالم اسلام کی معروف علمی و روحانی شخصیت حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی (مکہ مکرمہ) نے گذشتہ روز جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم ، قاری احمد عبید،قاری ارشد عبید، امجد عبید ، حافظ اسعد عبید، قاری اجود عبید اور دیگر علماء سے ملاقات کرتے ہوئے نامور عالم دین حضرت مولانا محمد عبیداللہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور کہا کہ مولانا محمد عبیداللہ نامور محقق ، جید عالم دین اور علم و عمل کے پیکر تھے ان کی تمام زندگی اشاعت دین اور ملک و ملت کی خدمت میں گذری ان کی روشن زندگی اور علمی خدمات علماء کے لیے مشعل راہ ہے انہوں نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پرمولانامفتی عتیق الرحمن مکی، مولانا زبیر حسن، مولانا سعد بن اسعد، مولانا حسن اشرفی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :