ضلع رحیم یارخان میں زہریلے ٹماٹر کھانے سے 24گائیاں ہلاک

محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے بروقت علاج مہیا کرنے پر متاثرہ 16گائیوں کی جان بچالی گئی

پیر 11 اپریل 2016 22:15

رحیم یار خان( اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) ضلع رحیم یارخان میں یوریا کھاد اورٹماٹروں سے بھرے ٹرکوں کاتصادم ہوا جس سے کھاد کازہریلاپن ٹماٹروں میں شامل ہوگیا۔تفصیل کے مطابق ایک مقامی فارمرنے زہریلے ٹماٹروں کی ریہڑی بھرکے اپنے جانوروں کوڈال دی جس سے فوری طورپر یوریاکے زہریلے مواد سے موقع پر 24چولستانی نسل کی گائیاں ہلاک ہوگئیں۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیوسٹاک کے عملے کواطلاع ملنے پر باقی متاثرہ گائیوں میں زہر کا اثر ختم کرنے کے لیے جان بچانے والی ادویات سے علاج ومعالجہ کیاگیا جس سے اس کی 16متاثرہ گائیوں کو بچالیاگیا۔ محکمہ لائیوسٹاک نے متاثرہ گائیوں کے خون کے نمونہ جات حاصل کرکے معائنہ کے لیے ڈسٹرکٹ اورصوبائی لیبارٹریز کو روانہ کردیئے ہیں۔مقامی فارمرکے باقی متاثرہ جانوراب صحت مند ہیں اورایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موبائل ویٹرنری کیمپ لگادیاگیاہے۔ نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک کی ہدایت پر ڈاکٹر اورعملہ ادویات کے ساتھ وہاں موجود ہیں۔ محکمہ لائیوسٹاک کی رپورٹ کے مطابق جانوروں کی ہلاکت مقامی فارمرکی غفلت اور زہریلے ٹماٹر کھانے کی وجہ سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :