آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی خصوصی نمائندے رچرڈ جی اولسن کی ملاقات

خطے اور افغانستان کی صورتحال زیر غور لائی گئی، امریکی نمائندے سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا ، آئی ایس پی آر

پیر 11 اپریل 2016 22:12

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی خصوصی نمائندے رچرڈ جی اولسن کی ملاقات
راولپنڈی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف افغانستان اور پاکستان کیلئے خصوصی امریکی نمائندے رچرڈ جی اولسن نے پیر کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی اچی کیو ) میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص افغانستان کی صورتحال زیر غور لائی گئی امریکی خصوصی نمائندے نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا ۔