وزیر اعظم نواز شریف طبی معائنے کیلیے بدھ کو لندن روانہ ہوں گے

muhammad ali محمد علی پیر 11 اپریل 2016 22:05

وزیر اعظم نواز شریف طبی معائنے کیلیے بدھ کو لندن روانہ ہوں گے

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اپریل 2016ء) وزیر اعظم نواز شریف طبی معائنے کیلیے بدھ کو لندن روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے طبی معائنے کیلئے رواں ہفتے بدھ کے روز لندن روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سرکاری مصروفیات کے باعث اپنا طبی معائنہ کئی بار ملتوی کر چکے ہیں۔ تاہم اب اس سلسلے میں وزیر اعظم بدھ کو لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔ جبکہ پیر کی شب کو وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز بھی براستہ دبئی لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :